سکھ

آسٹریلیا:60ہزار کے لگ بھگ سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ دیا

ایمسٹرڈیم 29 جنوری (کے ایم ایس) آسٹریلیا میں آج ایک اندازے کے مطابق تقریباً 60 ہزارسکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ دیا۔
ریفرنڈم کا انعقاد کرنے والی تنظیم” سکھس فار جسٹس “نے کہا کہ ریفرنڈم کیلئے مقرر کر دہ وقت کے اختتام تک 55تا 60ہزار کے قریب سکھ ووٹ دال چکے ہیں جبکہ ووٹنگ سینٹر سے فلنڈرز اسٹریٹ اسٹیشن تک ایک بڑی قطار ابھی تک لگی ہوئی تھی۔
ایک اندازے کے مطابق 15ہزار کے قریب ووٹرز وقت کی پابندی کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔
ایک مقامی سکھ رہنما گرومندر سنگھ نے باہر انتظار کرنے والوں سے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیں بھی بھارت میں اپنے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے لیے ووٹنگ میں حصہ لینے کا موقع کا دیا جائے گا اور اسکے لیے ایک اور دن مقرر کیا جائے گا جس کا اعلان بعد کیا جائے گا۔
ریفرنڈم مہم خالصتان نواز ”سکھس فار جسٹس “کی طرف سے پوری دنیا میں چلائی جا رہی ہے جس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنون نے میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر میں شاندار ٹرن آو¿ٹ کا خیر مقدم کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button