پاکستان

فلسطین پر اسرائیلی قبضہ, جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کی بڑی وجہ ہیں

20 ستمبر (کے ایم ایس)
پاکستان نے کہاہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت مشرقی وسطی میں عدم استحکام، کشیدگی اورتنازع کی بنیادی وجہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کی فلسطین کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی غیرملکی قبضے کے خلاف اورحق خودارادیت کیلئے جدوجہدکی حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ ایک خودمختارریاست کے قیام میں ان کی مدد کرے جس کادارالحکومت القدس ہو۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی قبضے کاگہرازخم اورمقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت ہی مشرقی وسطی میں عدم استحکام، کشیدگی اورتنازع کی بنیادی وجہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے جاری بچوں سمیت فلسطینیوں کوقتل اور زخمی کرنے ،مقدس مقامات کی بے حرمتی، فلسطینی گھروں کومسمارکرنے اورفلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی کی شدیدمذمت کی۔اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری خونریزی کو روکنے ،فلسطینی عوام کے انسانی تشخص اورحقوق کو بحال کرنے کیلئے کسی بھی اقدام میں رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیارہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button