پاکستان

کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے تعین کا پورا حق ہے: وزیر اعظم کاکڑ

pm ttt

ریاض :نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل اور اپنی تقدیر کا تعین کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم نے انادولو نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اپنے اس موقف کی حمایت کے لیے سفارتی اور سیاسی طور پر ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کشمیر کے سلگتے ہوئے تنازے کو حل کرنا ہوگا۔
انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں فوری جنگ بند کرنے اور فلسطینیوں کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاءکی بلا تعطل فراہمی کے لیے انسانی راہداری کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے غزہ کی تباہ کن صورتحال کے تباہ کن اثرات سے خبردار کیا جو خطے سے باہر بھی پہنچ سکتے ہیں۔
وزیراعظم غزہ کی صورتحال پر کل منعقد ہونے والے او آئی سی کے خصوصی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button