خصوصی رپورٹ

مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فوجیوں نے اگست میں 19کشمیری شہید کر دیے

اسلام آباد یکم ستمبر( کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں 19 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے آٹھ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں چار خواتین بیوہ اور چودہ بچے یتیم ہوئے۔ بھارتی فوجیوں ،پولیس اہلکاروں ، تحقیقاتی اداروں ” ایس آئی ٹی اور این آئی اے “ نے اس عرصے میں محاصرے اور تلاشی کی 171کارروائیوں کے دوران 150 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباءشامل ہیں ۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے اکثر کے خلاف کالے قوانین ”یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ “ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میں پرامن مظاہرین پر چلائے جانے والے پیلٹ چھروں اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم اٹھارہ نوجوان زخمی ہو گئے۔بھارتی فوجیوں نے اگست میں تین مکانات بھی تباہ کر دیے۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو،آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، غلام احمد گلزار، الطاف احمد شاہ ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، مشتاق الاسلام، محمد یوسف فلاحی، ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، غلام قادر بٹ، ڈاکٹر محمد شفیع، ، محمد یوسف میر، رفیق احمد گنائی، شکیل احمد یتو، خرم پرویز، محمد احسن انتو، صحافی آصف سلطان، صحافی سجاد احمد ڈار، فہد شاہ اور انجینئر رشید سمیت چار ہزار سے زائد رہنمائ، کارکن، نوجوان اور طلباءمقبوضہ علاقے اور بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔
درج بالا اعداد و شمار عالمی برادری سے اس بات کا تقاضاکرتے ہیں کہ کشمیر ی بھی اکیسویں کی اس مہذب دنیا کا حصہ ہیں ، انکی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے لہذا دنیا ان کی حالت زار کی توجہ دے اور بھارت کو ان پر مظالم سے روکے۔نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 5اگست2019کے بعد مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔فسطائی مودی مقبوضہ علاقے میں ہندو تو ایجنڈہ مسلط کرنا چاہتے ہیں اور وہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندو توا جماعت بی جے پی کو مقبوضہ علاقے میں وحشیانہ کارروائیوں اور غیر قانونی اقدامات سے روکے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button