خصوصی رپورٹ

کشمیری 1947 سے بھارتی جبر میں زندگی گزار رہے ہیں، رپورٹ

7112d106-0fe8-4c46-86d8-acca0c308f44اسلام آباد 20 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگ 1947 سے بھارتی استعمار کے جبر و استبداد، ریشہ دوانیوں اور سازشوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے اور کشمیریوں کی خواہشات کے منافی27 اکتوبر 1947کو سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کرجموں وکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی زیر قیادت ہندتوا بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کا غیر قانونی اقدام کشمیر کو نوآبادیاتی بنانے کی طرف ایک اور قدم تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور دیگر ہند توا تنظیموںکا دیرینہ خواب رہا ہے، مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھر پور کوششیں کر رہی ہے ، بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے ، بھارتی ہندو سرمایہ کاروں کو کشمیر لانے کیلئے علاقے میںنت نئے قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کے غنڈوں نے نومبر 1947 میں جموں میں اس وقت تقریباً تین لاکھ مسلمانوں کا قتل عام کیا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے ، بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے رواں برس ستمبر تک 96ہزار 2سو 46کشمیری شہید کیے۔مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے وہی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جن پر اسرائیل فلسطین میں عمل پیراہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت نے اگست2019کے بعد نہتے کشمیریوں پر مظالم میں شدت لائی ہے اور کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق چھین لیے ہیں، تاہم کشمیری بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کے نوآبادیاتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیںلہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسکا نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button