مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاستی شناخت سے محرومی کی وجہ سے کشمیریوں کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے ، رمن بھلا

جموں: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کشمیر شاخ کے ورکنگ صدررمن بھلا نے کہا ہے کہ ریاستی شناخت کی مسلسل محرومی کی وجہ سے کشمیریوں کو مسلسل شدیدمشکلات کاسامنا ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی جموں کے زیر اہتمام ایک اجلاس سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں اختیارات کے دوہرے نظام سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی بھارتی حکومت نے متعددبار کشمیری عوام سے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا وعدہ کیا تھا، خاص طور پر اسمبلی انتخابات کے بعد، لیکن انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد بھی مودی حکومت کااپنا وعدہ پورا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے لڑنا ہو گا اور ایک مکمل ریاست کے طور پر اپنی حیثیت، وقار اور شناخت کو واپس حاصل کرنا ہو گا۔انہوں نے بلاک اور وارڈ کمیٹیوں پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی حمایت حاصل کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button