مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 149 نئے مریض سامنے آئے، تین اموات ہوئیں

سرینگر28نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید تین اموات ہوئی ہیںجبکہ کورونا وائرس کے 149 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہاگیا ہے کہ تینوں اموات وادی کشمیر میں ہوئی ہیںجبکہ وادی میں 119 اور جموں میں 30 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ کوروناوائرس کے مزید141 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ ان میں سے 14 کا تعلق جموں سے اور 127 وادی کشمیر سے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button