مقبوضہ جموں و کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر 5فروری بروزہفتہ کومنایا جائے گا

5-feb-Kashmir-Dayاسلام آباد03 فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر 5فروری بروزہفتہ کومنایا جائے گا۔
5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کوملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اوراخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ اس موقع پراسلام آباد سمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں 5فروری کو کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کریں گی ۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر یں بنائی جائیں گئیں جس میں تمام جماعتوں کے کارکنان سماجی تنظیموں ،تاجر برادری ،وکلا اورسکول و کالج کے طلبا سمیت عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گے ۔ اس روزبھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، مختلف اجتماعات میںکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button