بھارت

پاکستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹر ارشدیپ کو خالصتانی قراردیدیاگیا

نئی دلی05 ستمبر (کے ایم ایس)
مودی کے زیر قیادت بھارت میں ایشیاء کرکٹ کپ کے ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو انکے مذہبی پس منظر کی وجہ سے ‘پاکستانی’ یا ‘خالصتانی’ ایجنٹ قراردیاجارہا ہے ۔
اس بار 23سالہ بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ کو اتوار کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4مرحلے کے ایک میچ میں کیچ ڈراپ کرنے کے بعد سوشل میڈیا بھارتی صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انکا سکھ برادری سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہیں بھارتی پنجاب میں سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کی تحریک سے جوڑتے ہوئے خالصتانی قراردیاجارہا ہے ۔کیچ ڈراپ کرنے کے بعد، سوشل میڈیا ٹرولز نے ارشدیپ کو اسکی مذہبی شناخت کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے گالیاں دی گئیں۔بھارت کی طرف سے ارشدیپ نے آخری اوور انتہائی اچھا کرایا جبکہ پاکستان کو جیت کیلئے صرف 7 رنز کی ضرورت تھی ۔ اس اوور میں انہوں نے پاکستانی بیٹسمین آصف علی کوآئوٹ بھی کیا تاہم پاکستان نے ایک بال قبل ہی مطلوبہ ہدف حاصل کر کے میچ جیت لیا۔میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد ارشدیپ کو مشتعل ہندوستانیوں نے غیض و غضب کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر انہیں اور ان کے خاندان کو گالیاں تک دی گئیں ۔ارشدیپ کے وکی پیڈیا کے صفحے پر بھی انکے کردار پر انگلیاں اٹھاتے ہوئے کئی جگہوں پر انہیں خالصتانی قراردیاگیا ہے ۔ حکمران بی جے پی کے حامی ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ارشدیپ کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔ایک ٹوئٹر صارف محمد زبیر نے کیچ چھوڑنے کے بعد ارشدیپ سنگھ کے خلاف کی جانے والی گالیوں کے اسکرین شاٹ شیئر کئے ہیں، تاہم کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو میچ ہارنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تو وہ بھونیشور کمار تھے جنہوں نے 19ویں اوور میں 19 رنز دئے تھے ۔
واضح ر ہے کہ ورلڈ کپ ٹی 20مقابلے کے دوران پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے دوران بھارتی کرکٹر محمد شامی کو ہندوستان کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا گیاتھا اور سوشل میڈیا پر اسکی ٹرولنگ کی گئی تھی اور اسے بھی پاکستان چلے جانے کیلئے کہاگیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button