پاکستان

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے:پاکستان

اسلام آباد 16 ستمبر (کے ایم ایس)
پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بند کرانے اور کشمیری رہنمائوں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے 5اگست 2019کومقبوضہ علاقے میں کئے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی بے لگام ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں جعلی مقابلوں میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا جس سے 5اگست 2019سے ماورائے عدالت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 670ہو گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ آج بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر دنیا کا وہ واحد علاقہ ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں قابض فوجی تعینات ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جموں وکشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button