جموں
جموں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی دوسرے روز بھی جاری
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع جموں میں بھارتی فورسز کی طرف سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج دوسرے روز بھی جاری رہی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ہفتے کے روز ضلع کے اکھنور سیکٹر میں تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ کچھ مشتبہ افرادکی نقل وحرکت کے بارے میں اطلاعات موصول ہونے کے بعدبھارتی فورسز نے علاقے میں ایک مشترکہ کارروائی شروع کی تھی ۔بھارتی فورسزآپریشن کے دوران سراغ رساں کتوں کے علاوہ ڈرون اور دیگر آلات بھی استعمال کررہی ہیں جبکہ آپریشن میںپولیس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ تاہم ابھی تک علاقے میں کچھ نہیں ملا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔