فسطائی مودی کی ہندوتوا پالیسیاں پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہیں:رپورٹ
اسلام آباد 29 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک فاشسٹ انسان ہیں جو ہندوتوا سرگرمیوں کی وجہ پوری دنیا میں مشہور ہیں اور ان کی انتہا پسندانہ پالیسیاں پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی نازی نظریے پر عمل پیرا انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رکن ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت کوبڑھتی ہوئی فسطائیت کا سامناہے۔ رپورٹ میں افسوس کااظہارکیاگیا کہ مودی آر ایس ایس کے ہندو تسلط کے فسطائی فلسفے کی پیروی کر رہے ہیں اور آر ایس ایس کا حمایت یافتہ ہندوتوا نظریہ بھارت میں قومی دھارے کی سیاست بن گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی ہندوتوا ذہنیت نے بھارت کو ایک فسطائی ریاست میں تبدیل کر دیا ہے اور ان کی قیادت میں بی جے پی حکومت بھارت کو ہندو راشٹرمیں تبدیل کرنے پر کام کر رہی ہے۔ مودی غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر اور پورے بھارت میں اپنی ہندوتوا پالیسیوں کو منظم طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کا ذمہ دار مودی بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرکے مقبوضہ جموںوکشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلاہواہے۔مودی کے دور حکومت میں پورے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم بڑھ گئے ہیں۔ انہیں تاریخ میں مسلمانوں کے قاتل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ بی جے پی بھارت میں مسلم دشمن شعلے بھڑکاتی رہتی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاکہ مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے منظم طریقے سے مسلم دشمن قوانین کو آگے بڑھایا ہے جن میںمسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیاگیاہے جبکہ مودی کی انتخابی کامیابیوں کے پیچھے اہم محرک مسلم دشمن بیان بازی رہی ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مودی کی انتہا پسند ہندوتوا پالیسیاں انسانیت کے لیے خطرہ ہیں۔ مودی کی فسطائیت کے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے لیے سنگین نتائج ہوسکتے ہے لہذا ان کے فسطائی نظریے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کومتحد ہونا چاہیے۔