مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :غلام احمد گلزار کالے قانون کے تحت سرینگر سینٹرل جیل منتقل
نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک پنچ قتل
سرینگر 02مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار کو بٹہ سرینگر کے مالو پولیس اسٹیشن سے آج سینٹرل جیل منتقل کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزا ر کوآج شام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کی طرف سے کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کئے جانے کے بعد سرینگر سینٹرل جیل منتقل کیاگیا ۔
ادھر نامعلوم مسلح افراد نے آج ضلع کولگام کے علاقے سندوکولگام میں ایک پنچ محمد یعقوب ڈار کو گولی مار کر قتل کردیا۔پنچ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔