مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں زمینوں، جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی سازشیں کر رہی ہے
سرینگر23 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت پورے علاقے میں زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی سازشیں کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی حکومت نے اپنے تازہ ترین اقدام میں وقف بورڈ کے ساتھ ملی بھگت سے عیدگاہ سری نگر کی اراضی چھیننے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ مودی حکومت کینسر ہسپتال بنانے کے نام پر اس زمین پر قبضہ کرنے جا رہی ہے۔عید گاہ سرینگر میں مزار شہداءبھی موجود ہے لہذا کشمیری اسکے ساتھ والہانہ عقدیت و لگاﺅ رکھتے ہیں۔
وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا کہ کینسر اسپتال حضرت سلطان العارفین رحم اللہ علیہ کی درگاہ کے قریب قائم ہونا تھا لیکن محکمہ آثار قدیمہ نے وہاں عمارت کی تعمیر کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ تاہم وقف اراضی کا ایک بہت بڑا حصہ جو عیدگاہ میں تقریباً 650 کنال کے لگ بھگ ہے، دستیاب ہے۔