مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

fresh snow

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج(ہفتہ) وادی کشمیر کے اونچے علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ مقبوضہ وادی کشمیر کے کئی اونچے علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں۔انہوںنے کہا کہ بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا جبکہ برفباری کی وجہ سے بانڈی پورہ گریز سڑک سمیت کئی اور سٹرکیں بھی بند ہو گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button