مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں میں دستی بم کے حملے کے بعد بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

سرینگر16 اگست (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج شام ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے بٹ پورہ میں نامعلوم افراد نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ پر دستی بم پھینکا جس کے بعد فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔تاہم دستی بم کے حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button