انسانی حقوق

عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرے:انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم

اسلام آباد: انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت عالمی سطح پر کشمیریوں اور سکھوں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے رہنمازاہد اقبال ہاشمی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت ڈیجیٹل دہشت گردی کے دوران افواج پاکستان کے خلاف بھی مہم چلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 24نومبر کو فرانس میں ہونے والے سکھوں کے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے۔زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے کشمیر دشمن ہندوتوا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے پر عمل درآمد سے روکے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔انہوں نے واضح کیا کہ حریت قیادت، اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے لاکھوں شہدائ، پاکستان اور آزاد کشمیر ہجرت کرنے والے اورغیر قانونی طور پر نظربند ہزاروںکشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔زاہد اقبال ہاشمی نے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم، گرفتاریوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور املاک کی ضبطی پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لیے اقدامات کرے ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button