بھارت

راجستھان میں مسلم اساتذہ کی معطلی کیخلاف ہندو طلباءکا احتجاج

Rajasthan-28جے پور:
بھارتی ریاست راجستھان میں ایک سکول کے ہندو طلباءنے تین مسلم اساتذہ کی معطلی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ فیروز خان، مرزا مجاہد اور شبانہ کو ہندو توا تنظیم ”سرو ہندو سماج‘ ‘ کی طرف سے جبری تبدیلی مذہب، لوجہا د اور جہادی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر معطل کیا گیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلم اساتذہ کی معطلی کے خلاف ہندو طلباءنے اپنے گاﺅں کے سکول سے سنگوڑ قصبے میں واقع ایس ڈی ایم کے دفتر تک مارچ کیا ۔ احتجاجی طلبا نے اساتذہ کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے والے دیہاتیوں اور کچھ طلباءکیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ بعض طلباءکو ان مسلم اساتذہ کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے کیلئے مجبور کیا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button