مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں تازہ برف باری
سری: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برف باری کا سلسلہ آج صبح سویرے شروع ہوا اور وقفے وقفے سے جاری رہا ۔وادی کشمیر کے کئی بالائی علاقوں گلمرگ، گریز، مژھل، مغل روڈ اور دیگر مقامات پر ایک انچ تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
تازہ برف باری کی وجہ سے کرناہ-کپواڑہ روڈ اور بانڈی پورہگریز روڈ سمیت کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔