مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد: تعزیتی ریفرنس کے مقررین کا شیخ تجمل الاسلام کو شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد30ستمبر (کے ایم ایس)
معروف دانشور ، تحریک آزادی کشمیر کے  رہنما اور کشمیر میڈیا سروس کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر مرحوم شیخ تجمل الاسلام کی یاد میں اسلام آباد منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے مقررین نے کشمیر کاز کیلئے ان کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کے لیے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریفرنس کا اہتمام کشمیری صحافیوں کے ایک گروپ نے نیشنل پریس کلب (این پی سی) اسلام آباد میں کیا تھا اور اس کی صدارت چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل سید ثاقب اکبر نے کی۔ شیخ تجمل الاسلام مختصر عدالت کے بعد رواں مہینے کی 5تاریخ کو انتقال کر گئے تھے ۔ ریفرنس میں ایڈیٹر انچیف صباح نیوز ایجنسی ، شکیل ترابی ، سابق صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) ، افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل این پی سی انور رضا ، صدر کشمیر جرنلسٹس فورم (کے جے ایف) زاہد عباسی ، ایڈیٹر ڈیلی کشمیر ٹائمز عابد عباسی ، حریت آزاد کشمیر شاخ کے رہنما زاہد صافی ، نثار مرزا ، سید کفایت رضوی ، مشتاق گیلانی ، کشمیری کارکن ڈاکٹر مجاہد گیلانی، سینئر صحافی راجہ شفق ، محمد رضا ملک ، ہلال احمد ، نعیم راتھر ، لطیف ڈار ، ظہور احمد ، راجہ خلیل ، عبدالعزیز، اشرف وانی اور دیگر شریک تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ ثاقب اکبر نے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام کشمیر کی آزادی کی تحریک کے ایک عظیم رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے عملی طور پر کے ایم ایس کو ایک نظریاتی ادارہ بنا دیا جہاں سے کشمیر کی ہر پیش رفت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شیخ تجمل الاسلام کا مشن جاری رہے گا۔ شکیل ترابی نے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام کشمیر کی تحریک آزادی کا اثاثہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر ثابت قدم رہے اور زور دیتے رہے کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ افضل بٹ نے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام کو کشمیر پر ایک اتھارٹی سمجھا جاتا تھا ا۔ زاہد صافی نے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام نے اپنی جوانی سے ہی غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف آواز بلند کی۔ایڈیٹر ڈیلی کشمیر ٹائمز عابد عباسی نے کہا کہ مرحوم کی جانب سے میڈیا کے محاذ پر کیے گئے کام کو اچھی طرح تسلیم کیا گیا اور اسے بین الاقوامی سطح پر محسوس کیا جا سکتا ہے جبکہ کشمیری کارکن ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے کہا کہ شیخ الاسلام کی موت تحریک آزادی کشمیر کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ زاہد عباسی نے کہا کہ تجمل الاسلام کی کشمیر میں منفرد شناخت تھی جبکہ کشمیرمیڈیا سروس کے سینئر ایڈیٹر محمد رضا ملک نے کہا کہ کشمیر کاز شیخ تجمل الاسلام کی اولین ترجیح رہا ہے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی اس مقدس مقصد کے لیے وقف کیے رکھی۔ریفرنس کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button