”ڈبلیو ایچ اور“نے گیمبیا میں 66 بچوں کی موت کے بعد بھارتی ساختہ ادویات کے خلاف الرٹ جاری کر دیا
انقرہ 06 اکتوبر (کے ایم ایس) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ اور )نے گیمبیا میں پائی جانے والی بھارتی ساختہ چار مضر صحت ادویات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے جن سے ممکنہ طور پر 66 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ایک ٹویٹ میں کہایہ ادویات بھارت میں میڈن فارماسیوٹیکل لمیٹڈ نے تیار کی ہیں۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ڈبلیو ایچ او نے معاملہ بھارتی کمپنی اور ریگولیٹری حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ اگرچہ اب تک یہ مضر صحت ادویات صرف گیمبیا میں پائی گئی ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ مغربی افریقی ملک سے باہر بھی تقسیم کی گئی ہوں۔
عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ ان ادویات کے بارے میں ہوشیار رہیں ۔
ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق ان چار ادویات میںPromethazine Oral Solution, Kofexmalin Baby Cough Syrup, Makoff Baby Cough Syrup, and Magrip N Cold Syrup.شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ بھارتی کمپنی کی طرف سے تاحال ڈبلیو ایچ او کو ان ادویات کی حفاظت اور معیار کی ضمانت فراہم نہیں کی گئی ہے۔