مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:سرینگر حملے میں پولیس افسر ہلاک، دواہلکار زخمی

ASI

سرینگر12جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر شہر میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہر کے علاقے لال بازار میں پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اے ایس آئی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے فوراًبعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button