مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کیلئے بند
سرینگر 17 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملنے والی قریباً 3سو کلو میٹر طویل واحد سری نگر جموں شاہراہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریحامپڈی بانہال کے مقام پر مٹی کے تودے اور پتھر گرنے سے شاہراہ پر ٹریفک بند ہوگئی۔