مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: تاجروں کا محکمہ ٹریفک کے خلاف احتجاج

 

سرینگریکم اکتو بر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے شہید گنج میں تاجروں نے دکانیں بند کر کے محکمہ ٹریفک کے خلاف احتجاج کیا ۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹریفک سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں کو نیلم سنیما کے راستے سے رواں دواں رکھتا ہے جس کے باعث انکی تجارت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہید گنج ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر راجہ فدا حسین خان نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ دکاندار طبقہ گزشتہ دو برسوں سے سڑک بند رکھنے سے مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر خریدار بازار سے نہیں گزریں گے تو ہم روزمرہ کی تجارت کیسے کرینگے۔ انہوںنے کہا کہ علاقے کے دو سو دکانداروں کے کندھوں پر اپنے کنبوں کی ذمہ داری ہے اور اگر سڑک معمول کے مطابق کھلی نہیں رہے گی توہم زندگی کیسے بسر کریں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button