مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:شدید سردی کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کشمیریوں کو مشکلات کا سامنا

سرینگر :کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے غیر معمولی سرد موسم کے دوران بجلی کی مسلسل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کو 600 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کا دعویٰ کیاگیا تھا ۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لوڈ شیڈنگ سےمعیشت کو نقصان پہنچ رہا ہےاور صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا یے ۔ کشمیر کے ایوان صنعت وتجارت نے قابض حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اضافی بجلی کی فراہمی کے زریعے کشمیریوں خصوصا تاجروں کو درپیش مشکلات کو کم کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button