مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج رات سے مزید تیز بارش اور برف باری کی پیشگوئی

سرینگر24جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج رات اور بدھ کو مزید تیزبارش اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر، جموں اور بانہال میں ہلکی بارش سمیت مقبوضہ جموں وکشمیرکے کئی مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور برف باری ہو ئی۔محکمے نے کہاآج رات اور کل بارش اوربرفباری میں شدت آنے کا امکان ہے جبکہ درمیانے اور اونچے مقامات پر بھاری برفباری کا امکان ہے۔
دریں اثنا ء مقبوضہ جموں وکشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے اگلے 24گھنٹے کے دوران کپواڑہ، بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع میں نچلے سے درمیانے درجے کے برفانی تودے گرنے کا انتباہ جاری کیاہے۔ ادارے نے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودوں کے خطرے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button