مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:شراب کی کھلے عام فروخت کی اجازت دینے کی شدید مذمت

download (6)سرینگر13 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مذہبی، سماجی اور تعلیمی تنظیموں کے نمائندہ اتحادمتحدہ مجلس علماء نے قابض انتظامیہ کی طرف سے عام دکانوں پر شراب کی فروخت کی منظوری دینے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متحدہ مجلس علماء نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسلم اکثریتی وادی کشمیرمیں شراب کی کھلے عام فروخت کا قابض انتظامیہ کاحکم اسلامی تعلیمات کی صریحا خلاف ورزی ہیں کیونکہ وادی کشمیر ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔بیان میں کہاگیاہے کہ ڈپارٹمنٹل سٹورز میں شراب کی کھلے عام فروخت سے کشمیر یوںخاص طور پر نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا باعث بنے گی ۔متحدہ مجلس علماء نے مزید کہاکہ بھارت کے کئی شہروں میں شراب نوشی پر پابندی عائدہے جبکہ کشمیر میں اس کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ بیان میںقابض حکام سے شراب کی کھلے عام فروخت کے حکم کوفوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔
دریں اثنا ایم ایم یو نے بانڈی پورہ میں دارالعلوم رحیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کے گھر پر چھاپے پر بھی افسوس ظاہر کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button