مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں لوگوں کو مذہب کے نام پرفرقوں میں تقسیم کیا جار ہا ہے،فاروق عبداللہ

سرینگر14اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدراور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت میں ایک طوفان بپا ہے اورلوگوں کو مذہب کے نام پر فرقوں کو تقسیم کیا جارہا ہے۔انہوں نے خبردار کیاکہ اگر اس طوفان کو نہیں روکا گیا تو ہندوستان تباہ ہوجائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان خیالات کا ا ظہار سرینگر میں قتل ہونیوالی سکول پرنسپل ستندر کور کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مضبوطی کے ساتھ ایک ہوکر طوفانوں کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پورے بھارت میں ایک طوفان بپا ہے اور مسلمانوں، ہندوئوںاور سکھوں کو فرقوں میںبانٹا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کی سیاست کوختم کیاجانا چاہیے نہیں تو ہندوستان تباہ ہو جائے گا۔بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں شہریوںکی ہلاکتوں کے بارے میں ان کا کہنا تھاہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ دویندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیہ کے پارٹی سے مستعفی ہونے کے بارے میں ایک سول کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہاکہ پارٹی میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ انہوںنے ایک بار پھر کہاکہ بھارت میں لوگوںکو مذہب کی بنیاد پر فرقوںمیں تقسیم کئے جانے کا سلسلہ ختم کیاجاناچاہیے نہیں تو یہ طوفان بھارت کو تباہ کر دے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button