بھارت

گجرات: پل ٹوٹنے کے باعث کم از کم 32افراد ہلاک

احمد آباد 30 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست گجرات کے ضلع موربی میں آج( اتوار) ایک پل ٹوٹنے کے نتیجے میں کم از کم32افرا د ہلاک جبکہ بیسیوں زخمی ہو گئے۔
مچھو ندی پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا۔ اس وقت برج پر تقریبا 400 لوگ موجود تھے جن میں سے سو کے لگ بھگ لوگ ندی میں گرگئے۔ یہ کیبل برج کافی پرانا تھا جسے حال ہی میں مرمت کر کے دو روز قبل دوبارہ کھولا گیا تھا۔ آخری اطلاعات تک ندی میں گرے لوگوں کو ریسکیو کیے جانے کا کام جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button