اترپردیش: ہندو لڑکے کی دست درازی، مسلمان لڑکی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی
لکھنو23 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپریش کے شہر میرٹھ میں میڈیکل کی طالبہ ایک 20سالہ مسلمان لڑکی نے ہم جماعت ہند و لڑکے کی طرف سے ہراساں کیے جانے پر کالج عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔
دانیہ شیخ نامی طالبہ کو ہندو طالب علم سدھانت کمارپنوار نے کلاس روم میں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں ۔ لڑکی نے جب اسے ہرساں کرنے سے روکنے کی کوشش تو اس نے اسے تھپڑ ماردیا جس پر لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر کالج کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قریباً 48گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ چل بسی۔ دانیہ کی چوتھی منز ل سے کودنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔ محض دو سیکنڈکی اس ویڈیو میں اسے کودتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دانیہ والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔انہوں نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے ملزم سدھا نت کمارپنوار کو گرفتار کر لیا ہے ۔