مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری نوجوانوں کو نوکری کے بجائے شراب دی جا رہی ہے، محبوبہ مفتی
سرینگر15اکتوبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے قابض بھارتی انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو نوکری کے بجائے شراب دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شراب کی دکانوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی اور کشمیر میں ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔
محبوبہ مفتی نے انتظامیہ پر نوجوانوں کو جان بوجھ کر پریشان کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ حکومت انہیں روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام متحد ہو کر ناروا اقدامات کا بھرپور مقابلہ کریں۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں باغبانی کو تباہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور سیبوں سے لدے ٹرکوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پرسرینگر جموں شاہراہ پر روکا جا رہا ہے۔