مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

 

جموں07 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جموں خطے کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فوجیوں نے ضلع راجوری کے کئی علاقوں میں آج ساتویں روز بھی تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ قابض بھارتی فوجی اہلکاروںنے تلاشی آپریشن اتوار کی شام ضلع کے علاقے ڈنگری میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد شروع کیا تھا۔
دریں اثنا، فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے اعظم آباد کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی۔ آپریشن کے دوران فوجیوں نے مکینوں کو سخت ہراساں کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button