بھارت
بھارت : مسلمانوں کومعاشی نقصان پہنچانے کے لئے ہندو تنظیموں کاحلال چیزوں کے بائیکاٹ کا اعلان
بنگلورو18اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندو تنظیموں نے مسلمانوں کو معاشی نقصان پہنچانے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر حلال چیزوںکا بائیکاٹ کریں۔
یہ تنظیمیں مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے سند یافتہ حلال چیزوں پر پابندی کے لیے بھی تحریک چلا رہی ہیں۔انتہا پسند ہندو تنظیم ہندو جن جاگرتی سمیتی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑا نے اعلان کیا ہے کہ دیوالی کے موقع پر حلال کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔ تحریک کے تحت لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ مسلمانوں سے پٹاخے، تہوار کی مصنوعات اور حلال گوشت خریدنے سے گریز کریں۔ہندو جن جاگرتی سمیتی نے 16اکتوبر کو ایک اینٹی حلال کنونشن کا انعقاد کیا اور عوام پر زوردیاکہ وہ کوئی بھی سند یافتہ حلال چیز نہ خریدیں۔