بھارت

بھارت: آسام میں بھارتی فوج کا افسر قتل کیس میں گرفتار

 

گوہاٹی26فروری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام میں ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ریاست کے ضلع سونیت پور کے علاقے تیز پور میں واقع 4 کور سے ایک سینئر فوجی افسر کو ایک خاتون کے قتل کے الزام پر گرفتارکیاگیا ہے۔
سونیت پور کی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مدھوریما داس نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل رینک کے فوجی افسر کو 15 فروری کوضلع کامروپ کے علاقے چانگساری میں ایک خاتون کی لاش کی برآمدگی کے بعد گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کاتعلق تامل ناڈو سے تھا اور تفتیش پولیس کو فوجی افسر تک لے گئی۔اے ایس پی نے کہاکہ فوجی افسرکو کامروپ پولیس نے تیز پور کے مشن چاریالی علاقے میں فوج کے 4کور کے ہیڈکوارٹر سے گرفتاکرلیا۔کامروپ کے ایس پی ہتیش چندر رائے نے صحافیوں کو بتایا کہ فوجی افسر سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button