مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کی خواتین کی عصمت دری کے مجرموں کو رہا کرنے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

 

سرینگر 21اکتوبر ( کے ایم ایس )

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کو خواتین کی عصمت دری کرنے والے مجرموں کو رہا کرنے اور دوسروں کو بین الاقوامی سفر سے روکنے پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں بھارتی ریاست گجرات میں 2002میں مسلم کش فسادات کے دوران مسلم خاتون بلقیس بانو کی عصمت دری اور اس کے خاندان کے 7افراد کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے 11ہندوانتہاپسندوں کی رہائی اور کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا متوکو اہم ترین پلٹزر ایوارڈ لینے کیلئے امریکہ جانے سے روکنے کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری صحافیوں ثنا متو اور آکاش حسن، بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ آکار پٹیل اور بھارتی صحافی رعنا ایوب جیسے لوگوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینا اور عصمت دری کرنے والے مجرموں کی رہائی سے بی جے پی کی ذہنیت اور ان کے ‘ہندو راشٹر’کے تصور کی عکاسی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button