مقبوضہ جموں و کشمیر

او آئی سی سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی جرائم پر آئی سی جے سے رجوع کرنے کا مطالبہ

سرینگر22مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے 23مارچ کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی ،خوشحالی اوراستحکام کے لیے دعا کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے پر حکومت پاکستان اور عوام کے بے حد مشکور ہیں۔ قیادت نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور کشمیریوںکو 23مارچ 1940کی تاریخی قرارداد سے اپنے مادروطن کی آزادی کے لئے ویسی ہی جدوجہد کرنے کی تحریک ملتی ہے۔
اس سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی محبت اس حقیقت سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ کشمیری عوام بھارتی فوجیوں کی انتقامی کارروائیوں کے باوجود پاکستانی پرچم لہراتے ہیں اوریہ دن مناتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے شہدا ء کی میتوں کو پاکستانی پرچم میںدفنا تے ہیں۔
دریں اثناء نامعلوم حملہ آوروں نے آج سرینگر کے علاقے زونی مر میں بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لے کرگھروں کی تلاشی لی۔
ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنمائوں محمدفاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، شیخ عبدالمتین، شمیم شال اور الطاف احمد وانی سے ملاقات کی۔ عظیمی بن عبد حامد کی قیادت میں وفد نے کشمیری رہنمائوں کو ملائیشیا کے اندر اور باہر دنیا کے تمام پلیٹ فارمز پر کشمیر کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔
بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں پروفیسر نذیر احمد شال اور بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ کے نام لکھے گئے خط میں مسلمان تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نسل کشی کے جرم پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button