نئی دہلی دھماکہ :عینی شاہد کے بیان نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے عینی شاہدنے بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کئے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 13افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔اس دھماکے کے بعد بھارت کے نام نہاد تجزیہ نگاروں اور گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر الزام دھرنے کی کوشش کی گئی تاہم عینی شاہددھرمیندر کا اہم بیان سامنے آنے کے بعدیہ سازش بے نقاب ہوگئی۔عینی شاہد دھرمیندر نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ مخالف سمت سے گزر رہا تھا، گاڑی کے اندر چار جلی ہوئی لاشیں ملیں، باہر دو افراد ہلاک اور ایک زخمی دیکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی سفید رنگ کی تھی جس پر محمد ندیم اور ہریانہ کی نمبر پلیٹ آویزاں تھی۔ دھرمیندر نے بتایا کہ گاڑی سوزوکی تھی مگر امیت شاہ اور گودی میڈیا نے اسے دوسری کمپنی کی گاڑی قرار دیا جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار مالک کا نام ندیم کی جگہ سلمان اور گودی میڈیا طارق بتا رہا ہے۔عینی شاہد کے مطابق 4سے5 افراد گاڑی میں ہی ہلاک ہوئے۔تجزیہ کاروں نے گودی میڈیا کے الزامات پر سوال اٹھایا ہے کہ یہ کس قسم کا دہشتگرد حملہ ہے جس میں دہشت گرد ہی ہلاک ہوئے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ہمیشہ کی طرح حقیقت چھوڑ کر اپنی بنائی ہوئی کہانی ہی دہراتی رہے گی۔








