بھارت : آسام میں ہندو انتہا پسندوں کی عیسائیوں کوتعلیمی مراکز سے مذہبی علامات ہٹا نے کی ایک اوروارننگ
آسام: بھارتی ریاست آسام میں ایک ہندو انتہاپسند تنظیم نے عیسائیوں کو ایک بارپھر انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں سے گرجاگھروں،تمام مذہبی علامات اورمجسموں کو ہٹادیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تازہ ترین انتباہ ہندوتوا تنظیم ”سنملیتا سناتن سماج ”نے مسیحی اداروں کے احاطوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں کے ذریعے جاری کیاہے۔ عیسائیوں سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنے اسکول کے احاطوں سے تمام مذہبی علامات ، مجسموں اور گرجا گھروں کو ہٹا دیں۔ آسامی زبان میں چھاپے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ اسکول کو مذہبی ادارے کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے کے لیے یہ آخری وارننگ ہے، بھارت مخالف اور غیر آئینی سرگرمیاں بند کریں ورنہ نتائج کے لئے تیار رہیں۔پوسٹروںمیں عیسائی مشنری تعلیمی اداروں سے کہاگیاہے کہ وہ (نریندر مودی حکومت کی) نئی مجوزہ تعلیمی پالیسی کو نظر انداز کرنا بند کریں اور بھارتی پارلیمنٹ کا احترام کریں۔اس سے قبل18فروری کو بھی عیسائیوں کو اسی طرح کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔