بھارت

ممبئی : این آئی اے کی عدالت نے انسانی حقوق کے کارکن کی درخواست ضمانت مسترد کردی

ممبئی 05ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے انسانی حقوق کے غیر قانونی طورپر نظربند ممتاز کارکن گوتم نولکھا کے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گوتم نولکھا کو 28اگست 2018کو گرفتار کیاگیا تھا ۔ گوتم نے جیل میں گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے چھ ماہ قبل ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔ابتدائی طور پرانہیں گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں ممبئی کی تلوجا جیل منتقل کردیا گیا۔این آئی اے نے جوگوتم نولکھا کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے نے اس سے قبل انسانی حقوق کے کارکن کی ضمانت کی درخواست کی شدید مخالفت کی تھی۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج راجیش جے کٹاریا، جنہوں نے پہلے اس معاملے پر استغاثہ اور وکیل دفاع کے دلائل سنے تھے، پیر کو نولکھا کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button