بھارت

بہار:چور500سو ٹن لوہے کا پل چرا کر لے گئے

پٹنہ10 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار میں سرکای ملازمین کا روپ دھارے کباڑیوں کے ایک گروہ نے 60فٹ طویل لوہے کا پل چرا لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس افسر سبھاش کمار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ چور محکمہ آبپاشی کے ملازمین کے حلیے میں آئے تھے اور وہ اپنے ساتھ بڑی گاڑیوں کے علاوہ لوہے کو کاٹنے کیلئے بلڈوزر اور گیس کٹر بھی لائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چور وں نے تین دن لگا کر تمام کارروائی مکمل کی اور 500ٹن لوہا لیکر فرار ہو گئے۔ لوہے کا یہ پل سال 1972میں ایک نہر پر بنایا گیا تھا ۔ پولیس ابھی تک کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button