بھارت

بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو طلب کر لیا

IMG_Complete_lockdown_an_2_1_3Q9C9KAVنئی دلی 02نومبر (کے ایم ایس)
ایک ایسے وقت میں جب بھارت میں حزب اختلاف مودی حکومت پر سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کیلئے تحقیقاتی اداروں اور بھارتی فورسز کے استعمال کا الزام لگا رہی ہے بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں تفتیش کیلئے طلب کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ای ڈی نے ہیمنت سورین کو ریاست میں مبینہ طورپرغیر قانونی کان کنی سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔ انہیں جمعرات کو ریاستی دارالحکومت رانچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے علاقائی دفتر میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ ای ڈی نے پہلے اس معاملے میں سورین کے سیاسی معاون پنکج مشرا اور دو دیگرمقامی بااثر افراد بچھویادو اور پریم پرکاش کو گرفتار کیا تھا۔اپوزیشن کی متعدد جماعتوں نے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک میں اختلاف رائے کو دبانے کے لیے تحقیقاتی ایجنسیوں اور مسلح افواج کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button