بھارت

G-20 سمٹ سے قبل دلی اور ممبئی پولیس کی ویب سائٹس ہیک 

 

 

delhi policeنئی دلی08ستمبر(کے ایم ایس)

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں کل (ہفتہ کو)شروع ہونے والے گروپ 20 کے سربراہ اجلاس سے قبل دلی پولیس اور ممبئی پولیس کی ویب سائٹس کو ہیک کرلیاگیا ہے ۔

ہیکرز نے دونوں شہروں کی پولیس کی ویب سائٹس پر "یہ سروس دستیاب نہیں ہے” کا پیغام اپ لوڈ کر دیا ہے ۔سائبر سیکیورٹی فرم فالکن فیڈ نے کہاہے کہ "ٹیم انسین پی کے ہیکرز گروپ” نے ویب سائٹس کو نشانہ بنایاہے۔فالکن فیڈز نے بزنس ٹوڈے کو بتایا کہ ہیکرز  اس وقت بھارت کی ویب سائٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس اور ڈیٹا لیک جیسے خطرات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button