بھارت

بی جے پی ملک کو لوٹ رہی ہے، سی پی آئی ایم

نئی دہلی 03 نومبر (کے ایم ایس) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے لڑیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی بھارتی حکومت کو چین سے بیٹھنے نہ دیں۔
سی پی آئی ایم کے رہنما نے نئی دہلی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بھارت کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔یچوری نے کہا کہ ہم نے برسوں پہلے سب کے لیے نوکری، سب کے لیے تعلیم کا نعرہ دیا تھا اور اب تعلیم سب کے لیے، سب کے لیے روزگار کادائرہ بڑھایا جائے ورنہ ہم مودی حکومت کی نیندیں اڑا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی پروپیگنڈہ اور جھوٹ کے نام پر ملک کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا مودی نے بدھ کو تقریرکے دوران کہا کہ ہم دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ غربت کیسے ختم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مکمل دھوکہ ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں دو تہائی غریب بھارت سے آتے ہیں۔انہوں نے کہا یہ ضروری ہے کہ نوجوان کھڑے ہوں اور اپنے حقوق کے لیے لڑیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button