بھارت

انتخابی بانڈ ز کا معاملہ بی جے پی کو مہنگا پڑے گا، پرکالا پربھاکر

download (4)نئی دہلی: معروف بھارتی ماہر معاشیات پرکالا پربھاکر نے کہا ہے کہ انتخابی بانڈ ز کا معاملہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھاری مہنگا پڑے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، پربھاکر، جو بی جے پی کی رہنما اور بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے شوہر ہیں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ کا معاملہ دبنے والا نہیں اور یہ مستقبل میں بہت زیادہ زور پکڑے گا۔انہوںنے کہا کہ ہر کوئی سمجھ رہا ہے کہ یہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ(گھپلہ) ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے بی جے پی حکومت کو ووٹروں کی طرف سے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
یاد ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق انتخابی بانڈز سے سب سے زیادہ مستفید نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی ہوئی ہے۔
بی جے پی نے 12 اپریل 2019 سے 15 فروری 2024 کے درمیان 6,986.5 کے انتخابی بانڈز کے ذریعے سب سے زیادہ فنڈز حاصل کیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button