مقبوضہ جموں و کشمیر

مسرت عالم بٹ کا سید علی گیلانی کے مشن کو دل وجان سے جاری رکھنے کا عزم

MASRAT

سرینگر 04 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے بھارت کی مغرور فوجی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لئے حریت پسند کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں مزاحمتی تحریک کے ساتھ کشمیری عوام کے جذباتی لگاو¿ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنی طاقت آمانے دو ہم اپنے دل آزمائیں گے اور دنیا جلد یا بدیر ہماری فتح دیکھے گی۔انہوں نے فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے بدترین قسم کی نسل کشی ، مکانات کی وسیع پر تباہی ، زرعی پیداوار ، کاروباری اداروں اور قدرتی وسائل کے استحصال ، مذہبی مقامات کی بے حرمتی ، خواتین کے ساتھ بدسلوکی ، دوران حراست قتل ، نوجوانوں پر تشدد ، اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹنے ، شہری آزادیوں کو پامال کرنے اور کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی شدید مذمت کی۔حریت چیئرمین نے کہا کہ بربریت اور گھناو¿نے جرائم کے باوجود کشمیری عوام آزادی کے مقدس مقصد کے لیے پرعزم ہیں اور بھارت کی فوجی طاقت کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ مسرت عالم بٹ نے مزاحمتی تحریک کی علامت سید علی گیلانی کے مشن کو دل وجان سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جائز اور ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے مطالبے پر قائم ہیں اور ہمیں اپنی غیر قانونی نظربندی پر کوئی افسوس نہیں ہے ۔حریت چیئرمین نے کہا کہ ہم نے اپنی کشتیاں جلا دی ہیں ، ہم اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں اور ہم بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔ حریت چیئرمین نے پانچ لاکھ کشمیری شہدائ، جیلوں میں نظربند کشمیریوں ، مظلوم بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حریت پسند عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم کسی کو جموں و کشمیر دوبارہ بیچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے سنجیدہ کارروائی کریںجس پر بھارت نے 1947 سے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوںکے مطابق جن پر بھارت نے دستخط کئے ہیں، حل کرانے کے لئے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاںپوری کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button