مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف کی لوگوں کوجامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے کی مذمت

سرینگر05 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تاریخی جامع مسجد میں ایک بار پھرلوگوں کو نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ قابض انتظامیہ نے ایک طرف تو پورے مقبوضہ کشمیرمیں مساجد، درگاہوں ، امام بارگاہوں اور خانقاہوں کو نماز جمعہ کیلئے باضابطہ طورپر کھول دیا ہے تاکہ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل نما ز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ بیان میں کہاگیا کہ قابض انتظامیہ یہ پالیسی مسلمانوں کے دینی امور میں مداخلت کے مترادف ہے جس سے کشمیریوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں اوریہ ان کے لئے بالکل بھی قابل قبول نہیں۔ انجمن اوقاف نے کہا کہ قابض حکام کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کو بار بار دانستہ طورپر نماز جمعہ کے لیے بند کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔جامع مسجد کی مسلسل بندش کی وجہ سے کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button