مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : این آئی اے نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

NIA areest

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے مختلف حیلے بہانوں سے کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ این آئی اے نے ضلع شوپیاں میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے شوپیاں کے گائوں ٹینگ پورہ میں ایک کشمیری ناصر رشید بٹ کا رہائشی مکان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کر لیا ہے۔این آئی اے نے دعویٰ کیاہے کہ ناصر رشید ایک مجاہد تنظیم کا کارکن ہے اور ضلع شوپیاں میں ایک سرپنچ کے قتل میں ملوث ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button