مقبوضہ جموں و کشمیر

پولیس کو ہتھیاروں سے لیس کرنے سے مودی حکومت کے”سب اچھاہے ”کے دعوے بے نقاب

 

سرینگر14نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے”سب اچھاہے ”کے دعوئووں کے برعکس بھارتی پولیس بارودی سرنگوں سے محفوظ گاڑیاں (MPVs)، ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی گاڑیاں اورانڈر وہیکل سرویلنس سسٹم (UVSS)خریدنے جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر نے حال ہی میں سیکورٹی آلات اور گاڑیوں کی خریداری کے لیے ٹینڈر طلب کئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ گاڑیاں پولیس اہلکاروں کو دیسی ساختہ بموں اور بارودی سرنگوں کے حملوں سے تحفظ فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پولیس دو بم باسکٹس جو دھماکوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور 260 بلٹ پروف شیلڈز بھی خرید رہی ہے جن کے لیے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں۔دفاعی تجزیہ کار مقبوضہ جموں وکشمیر کی پولیس کو بھارتی ہتھیاروں سے لیس کرنے پر حیران ہیں کیونکہ مقبوضہ علاقہ گزشتہ کئی سالوں سے فوجی محاصرے میں ہے اور مودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اب سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button