مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی اسمبلی انتخابات میں لوگوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتی: عمر عبداللہ

omer Abdullahسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات میں لوگوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہے۔
عمرعبداللہ نے ٹنگمرگ کے علاقے کنزرمیں ایک عوامی جلسے کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کو چھوڑئے اب بلدیاتی انتخابات بھی ٹال دیے گئے۔انہوں نے کہاکہ سرینگر میونسپلٹی نہیں رہی، جموں میں بھی میونسپلٹی ختم ہو رہی ہے اور جنوری تک پنچ اور سر پنچ بھی نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا اگر بی جے پی کو لگتا کہ وہ الیکشن میں کامیاب ہوگی تو یہاں کب کے الیکشن ہوچکے ہوتے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ مودی حکومت جموں وکشمیرمیں تھری ٹائر جمہوریت قائم کرنے کا پرچار کر رہی تھی لیکن اب اس کا ایک ٹائر بھی نہیں رہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button