بہار : ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کی دکانوں، مکانوں، گاڑیوں کو آگ لگا دی
پٹنہ، 02 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا کے غنڈوں نے مسلمانوں کی دکانوں، گھروں، گاڑیوں اور ایک قبرستان کو آگ لگا دی۔
ہندوتوا ہجوم نے ریاست کے ضلع نالندہ میں مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔لہڑی تھانے کے تحت نالہ روڈ کے علاقے میں واقع مسلمانوں کی دکانوں میں شدید لوٹ مار کی۔لوٹ مار کی یہ کارروائی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہو گئی۔تاجروں نے تشدد کے خوف سے دکانیں بند کر دی تھیں اور اس دوران ہندو توا غنڈوں نے قیمتی سامان لوٹ لیا۔
رام نومی کے موقع پر ہندوتوا کے جلوس نے ایک مسجد میں بھی توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی ، بہار کے نالندہ ضلع کے ایک گاو¿ں بہار شریف میں مسلمانوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔مسجد کے امام نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوتوا کے ہجوم نے مسجد پر پتھراﺅ کیا اورتوڑ پھوڑ کی ۔ اما م نے کہا کہ پتھراﺅ کی وجہ سے وہ بھی زخمی ہوا ۔